Ahmed Alvi

Add To collaction

14-Sep-2022 مزاحیہ غزل

ڈیزل کے ریٹ روز بڑھاؤں گا روک لو
ڈالر کو سو روپے کا بناؤں گا روک لو

امبانیوں کو ٹھیکے دلاؤں گا روک لو 
سارے فراڈیوں کو بھگاؤں گا روک لو 

بھیجوں گا پندرہ لاکھ تمہیں یو پی آئی سے 
جملوں سے بے وقوف بناؤں گا روک لو

اپنی تو راج نیتی ہے بس توڑ پھوڑ کی 
ہندو کو مسلماں سے لڑاؤں گا روک لو

آگے نہ بڑھنے دونگا میں یو پی بہار کو 
گجراتیوں کو آگے بڑھاؤں گا روک لو 

میں ہیڈ سی بی آئی کا ای ڈی ہے میرے پاس 
سارے مخالفوں کو پھنساؤں گا روک لو
 
مترو ہماری دلی میں نیتا رہیں گے بس 
بارڈر سے کسانوں کو بھگاؤں گا روک لو 

وہ مالیہ ہو چوکسی نیرو ہو یا للت 
کھاؤں گا اور سب کو کھلاؤں گا روک لو 

ذاتوں کے نام پر کبھی مذہب کے نام پر 
الو پڑھے لکھوں کو بناؤں گا روک لو

گاؤں میں بھوک پیاس سے مرتے رہیں کسان
جاپان سے مشروم منگاؤں گا روک لو

عمران خاں کو دلی سے آنکھیں دکھاؤں گا
لاہور جاکے قورمہ کھاؤں گا روک لو

امن و اماں پسندوں کو ڈالوں گا جیل میں
دنگائیوں کو سر پہ بٹھاؤں گا روک لو

انکار جو کرے گا وہ جائے گا جیل میں
کالے کو میں سفید بتاؤں گا روک لو 

   9
3 Comments

Raziya bano

25-Sep-2022 07:46 PM

शानदार

Reply

Pratikhya Priyadarshini

25-Sep-2022 06:40 PM

Bahut khoob 💐 i

Reply

Gunjan Kamal

20-Sep-2022 11:29 PM

👏👌

Reply